ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / دہلی میں سردی کا قہر، 24 گھنٹے میں 7 لوگوں کی موت

دہلی میں سردی کا قہر، 24 گھنٹے میں 7 لوگوں کی موت

Fri, 18 Jan 2019 01:54:17    S.O. News Service

نئی دہلی:17/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) قومی دارالحکومت دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں سردی کا قہر جاری ہے۔اس کڑاکے کی سردی کی سب سے زیادہ ماربے گھروں پر پڑ رہی ہے۔دہلی میں سردی بے گھروں کے لئے آفت بن گئی ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹے میں 7 بے گھرلوگوں کی موت ہو چکی ہے۔اس کے ساتھ ہی دہلی میں جنوری مہینے میں سردی سے مرنے والوں کی تعداد 96 سے بڑھ کر109 تک پہنچ گئی ہے۔دہلی پولیس نے سردی میں مرنے والے ان بے گھروں کی لاشوں کو برآمد کر چکی ہے۔اس موت کے اعداد و شمار کو دہلی پولیس نے خود ہوم منسٹری کی ویب سائٹ میں دیا ہے۔وہیں دہلی حکومت ان کی موت کو لے کر خاموش ہے۔اب تک دہلی حکومت کے کسی بھی وزیر نے ان واقعات پر کچھ نہیں کہا ہے۔گزشتہ سال بھی اسی طرح بہت سے بے گھروں کی موت ہوئی تھی۔دہلی میں رات ہوتے ہی درجہ حرارت گر جاتا ہے اور بے گھروں کے لئے مشکل پیدا ہو جاتی ہے۔کئی شیلٹر ہونے کے باوجود دہلی میں ہزاروں بے گھر کھلے میں رات گزارنے پر مجبور ہیں۔دہلی کے سب سے بڑے اسپتال ایمس کے باہر بنا نائٹ شیلٹر ہوم بھی ہائس فل ہے اور باہر سڑک پر بے گھر لوگوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔گنجائش سے دوگنا لوگ فی الحال رین بسیرے میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ان میں سے زیادہ تر وہ لوگ ہیں، جن کے خاندان کے ایک رکن کا علاج ایمس میں چل رہا ہے۔اس کے علاوہ دہلی کے اجمیری گیٹ سمیت دہلی کے کئی علاقوں میں بھی بڑی تعداد میں بے گھر لوگ آسمان کے نیچے سوتے نظر آئے۔ادھر جمعرات کو دہلی کا کم از کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔اس کی وجہ سے جمعرات کی صبح یہاں کافی سردی ریکارڈ کی گئی۔یہ درجہ حرارت اس موسم کے اوسط سے 3 ڈگری کم ہے۔سردی اور کہرے کی وجہ سے ٹریفک بھی بہت متاثر رہی ۔


Share: